کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ایل ڈی اے نے بجٹ کی پہلی ادائیگی  کردی

14 Jan, 2019 | 03:49 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب) ایل ڈی اے بجٹ2018-19کی پہلی ادائیگی  کردی گئی،  7 ماہ بعد مسافر خانہ ، ارینہ سمیت مختلف پراجیکٹ کی مد میں 40 کروڑ روپے جاری  کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 7 ماہ بعدایل ڈی اے بجٹ2018-19کی پہلی ادائیگی میں مسافرخانہ،ارینہ سمیت مختلف منصوبوں کی مد میں 40کروڑ روپے جاری کئے گئے، ایل ڈی اے نے مسافرخانوں کی مد میں 5کروڑ روپے جاری کئے،80 کروڑکنٹریکٹرز،20لاکھ روپے کنسلٹنٹ کوجاری کردیئےگئے۔ 

خیابان جناح پراجیکٹ کے15کروڑ90لاکھ، کینال روڈ سائنج پراجیکٹ کی مد میں ساڑھے3کروڑ، ارینہ پراجیکٹ کی مد میں5کروڑ 10لاکھ جاری کردیئےگئے جبکہ ارینہ پراجیکٹ کے38 کروڑ تاحال واجب الادا ہیں، شوکت خانم پراجیکٹ کیلئے پی ایچ اے کو 80 لاکھ ، شوکت خانم فلائی اوور پراجیکٹ کے10کروڑ جاری کردیئےگئے, ذرائع کا کہنا تھا کہ 7 ماہ سے ادائیگیاں بجٹ منظور نہ ہونے سے التوا کا شکار تھیں۔

مزیدخبریں