(سٹی 42) لاہور پولیس میں خواتین کو نمائندگی دینے کے دعوے ہوا ہونے لگے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے لٹن روڈ تھانے میں تعینات خاتون محرر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے تین تھانوں میں خواتین محرر تعینات کی گئیں تھیں، ہیڈ کانسٹیبل عظمیٰ ریحان کو لٹن روڈ پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا،عظمیٰ ریحان کو کرپشن نہ کرنے اور تھانے میں بجلی چوری سمیت دیگر مسائل کی شکایت کرنے پر ہٹایا گیا۔
ذرائع کا کہناتھاکہ عظمٰی ریحان نے ایس ایس پی آپریشنز سے تھانے میں بجلی کے لئے ڈاریکٹ کنڈے ڈالنے کی شکایت کی تھی، خاتون ہیڈ کانسٹیبل نے ایس ایس پی سے تھانے کا میٹر لیسکو اہل کاروں کےلےجانے کی بھی شکایت کی، اب شہر کے 84 تھانوں میں صرف دو خاتون محرر تعینات رہ گئی ہیں۔