وزیراعلیٰ پنجاب کاہیلی کاپٹر کااستعمال، خزانےپربوجھ پڑگیا

14 Jan, 2019 | 02:47 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی 42) تبدیلی سرکارکی کفایت شعاری کےصرف دعوے وزیراعلیٰ پنجاب کاصوبےمیں ہیلی کاپٹرکااستعمال خزانےپربوجھ پڑگیا,وی آئی پی فلائٹس کیلئے2کروڑ21لاکھ روپےاضافی فنڈز مانگ لئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وی آئی پی فلائٹ کے لئےا ضافی فنڈز کی منظوری دینے کے لئے 15 جنوری کو صوبائی سب کابینہ برائے خزانہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، فنڈزکےعلاوہ سپلیمنٹری گرانٹ کےلئےکابینہ اجلاس میں سمری بھجوادی گئی، حکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے کل اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال حکومت پنجاب نے 14 کروڑ 67 لاکھ روپےمختص کر رکھا ہے، یہ اضافی فنڈز مختص کردہ فنڈز سے الگ مانگے گئے ہیں۔

مزیدخبریں