ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس ادائیگی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی، کتنی رقم جمع کرائی؟

ٹیکس ادائیگی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی، کتنی رقم جمع کرائی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ٹیکس ادائیگی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی، علیمہ خان نے دوبئی فلیٹس چھپانے کے معاملہ پر عائد کئے گئے جرمانہ اور ٹیکس کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے13جنوری تک مہلت مانگی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کےدبئی فلیٹس چھپانے کا معاملہ پر دی جانے والی مہلت ختم ہو گئی، علیمہ خان نے 28لاکھ78ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا، ایف بی آر نےان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مدمیں 2 کروڑ 94 لاکھ عائد کئے، جس پر انہوں نےایف بی آر کو73لاکھ روپے کی ادائیگی کردی، علیمہ خان نے ادائیگی  کے لئے 13 جنوری تک ایف بی آر سے مہلت مانگی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے جرمانہ اور ٹیکس کی کل رقم کا 25فیصد ادائیگی کردی،  جبکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کیلئے ایک سال کی اقساط کروانا چاہتی ہیں، علیمہ خان کو دبئی فلیٹ چھپانے اور کرائے کی آمدن پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔  

ایف بی آر نے ان کوفلیٹ چھپانے پر 100فیصد جرمانہ عائد کیا تھاجس پر علیمہ خان ایف بی آر کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer