قیدیوں کی رہائی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی جمع

14 Jan, 2019 | 12:25 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) ملک بھرکی جیلوں میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حکومتی سطح پراقدامات اٹھانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کو رہا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نےجمع کرائی،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر کی جیلوں میں بےگناہ بچے اپنی ماؤں کے ساتھ قید ہیں،کئی خواتین اورمرد قیدی جرمانہ ادا نہ کرنےکی وجہ سےسزائیں پوری کررہے ہیں، جن میں سےکئی افراد کی سزا معاف کی جا سکتی ہے،ان قیدیوں کومعاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

قرارداد میں حکومت پاکستان سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ جیلوں میں بےگناہ بچوں،خواتین اور مرد قیدی جوجرمانہ کی رقم ادا نہیں کر سکتے ان کو رہا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں۔

 

مزیدخبریں