ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک بار پھر اساتذہ کو نظر انداز کردیا

14 Jan, 2019 | 11:00 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کی تمام خالی اسامیاں تبادلوں سے پُر کردیں ،خالی اسامیوں پر کارپوریشن سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ کو ان سروس پرموشن دی جانا تھی۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی جی ایل سکولوں میں اساتذہ کی تمام خالی اسامیاں پُرکردی گئیں، ایجوکیشن اتھارٹی نےتبادلوں سےخالی اسامیاں پرکیں، سکولوں کی خالی اسامیوں پرسینکڑوں اساتذہ کوپروموشن دی جاناتھی، خالی اسامیوں پرتبادلےکرنےپرکارپوریشن سکولوں کےاساتذہ  نےاحتجاج کااعلان کیا۔

صدرآل ٹیچرزاسحاق کمیانہ کا کہنا تھا کہ سی ای اوایجوکیشن اساتذہ کےتبادلےفوری واپس کریں،سی ڈی جی ایل سکولوں کےاساتذہ 10سالوں سےترقیوں کےمنتظر ہیں، کارپوریشن سکولوں کےاساتذہ کوخالی اسامیوں پرترقیاں دی جائیں،  ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیڈراساتذہ کےتبادلوں کوفی الفورواپس کیاجائے،مطالبات تسلیم نہ ہونےپر24جنوری کوسول سیکرٹریٹ کےباہراحتجاج کیاجا ئےگا۔

مزیدخبریں