ٹریکٹرٹرالی نےمیاں بیوی اوربچے کوکچل ڈالا

14 Jan, 2019 | 10:41 AM

M .SAJID .KHAN

(ندیم خالد)مغل پورہ میں تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نےموٹرسائیکل سوارمیاں بیوی اوربچے کوکچل ڈالا،خاتون موقع پرجاں بحق جبکہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئےخوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،تیز رفتارٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا،ٹریفک حادثہ میں خاتون موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ بچےکوطبی امدادکیلئےقریبی ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےجان کی بازی ہارگیا،متوفی خاتون کے شوہر کوزخمی حالت میں سروسزہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کےمطابق حادثہ میں جاں بحق ہونیوالی خاتون سنگھ پورہ کی رہائشی تھی،خاتون اوربچے کی لاشیں لواحقین کےحوالےکردی گئی ہیں، حادثہ کے بعد ڈرائیورموقع سےفرار ہوگیاپولیس نےڈرائیور کے ساتھی کوگرفتارکرلیا، پولیس نےڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں