پی پی پی لاہور صدر عزیزالرحمٰن چن کی زیر صدارت انٹراپارٹی میٹنگ

14 Jan, 2018 | 11:18 PM

 (ارسلان حیدر):17جنوری کو مال روڈ پر ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کے احتجاج کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر لاہور عزیزالرحمٰن چن کے دفتر میں انٹراپارٹی میٹنگ کا انعقاد۔

17جنوری کو مال روڈ پر ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کے احتجاج کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر لاہور عزیزالرحمٰن چن کے دفتر میں انٹراپارٹی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمال کائرہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

منعقدہ میٹنگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر عزیزالرحمٰن چن نے صدارت کی۔ انٹرا پارٹی میٹنگ میں 17 جنوری کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اس موقع پر عزیزالرحمن چن کا کہنا تھا کہ اعلی قیادت کی ہدایت پر ہم سب جمع ہوئے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے اس موقع پر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف ملنا چاہئے اور ہم ان کے انصاف کے حصول کیلئے شہداء کے لواحقین کے پیش پیش ہیں۔ اس ھوالے سے مزید ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں موجود پیپلزپارٹی کے کارکنان کو جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔

 اس موقع پر سینیئر نائب صدر زاہد ذوالفقار, اشرف بھٹی, نائب صدر مخدوم ضیغم ہاشمی, ثاقب بٹ, شہباز بھٹی, فیصل میر, متین اسلم, عمر اکبر, ضیاء ناگرہ, زاہد شاہ, شکیل چنی, وحید عالم گیر, رائو شجاعت, محمد صدام, شاہدہ جبین , ہما رانا, رخسانہ اور دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

مزیددیکھئے:


مزیدخبریں