طاہرحمید: لیگسیس ہوٹل میں فوڈ فیسٹول کا دوسرا روز، شہریوں نےکھابوں کے خوب مزے اڑائے۔ شہری کھانوں سے خوب محظوظ ہوتے رہے اور فوڈ فیسٹیول کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق کھانوں میں تو لاہوری ویسے ہی مشہور ہیں اور اگر کہیں فوڈ فیسٹیول لگ جائے تو لاہوریوں کی موجیں ہو جاتی ہیں۔ دو روزہ فوڈ فیسٹول کے دوسرے روز لاہور اور دوردراز سے لوگ آئے اور جم کر دیسی کھانے کھائے۔ فوڈ فیسٹیول میں کھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے میوزک کو بھی انجوائے کیا ۔شہری کھانوں سے خوب محظوظ ہوتے رہے اور فوڈ فیسٹیول کو سراہا۔