حکمران جماعت کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: مونس الہی

14 Jan, 2018 | 09:54 PM

علی اکبر: مسلم لیگ ق نے عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کی تیاریاں شروع کر دیں۔ چودھری مونس الہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی چودھری مونس الہی کی زیر صدارت 17 جنوری کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے انتظامات کاجائرہ اجلاس ہوا۔ جس میں کامل علی آغا ، عامر سلطان چیمہ، چودھری ظہیرالدین خان ، سہیل اصغر اعوان ، خدیجہ عمر فاروقی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

 چودھری مونس الہی نے مسلم لیگی کارکنوں کو صبح 10 بجے مسلم لیگ ہاؤس پہنچے کی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ قصور کے متاثرین کے ساتھ ہے۔

 انہوں نےمزید کہاکہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ حکمران جماعت کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ17 جنوری کو مسلم لیگ( ق) بھر پور انداز میں متاثرین کو انصاف دلوالنے کے لیے مال روڈ پر ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔

مزیدخبریں