ہیلتھ کیئر کمیشن: مزید3 ہسپتالوں کے10 آپریشن تھیٹرزآلودہ قرار

14 Jan, 2018 | 09:31 PM

 سٹی42: ہیلتھ کیئر کمیشن ان ایکشن، مزید3 ہسپتالوں کے10 آپریشن تھیٹرزآلودہ قرار، سرجری رکوادی گئی۔ طبی سہولتوں کا  معیار برقرارنہ رکھنے پر5ہسپتالوں کونوٹس جاری۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ناقص صفائی اور جراثیم سے پاک نہ ہونے پرمزید سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3 ہسپتالوں کے  10 آپریشن تھیٹرز کوبند کردیا۔  ایوی سینا ہسپتال کے پانچ،جناح ہسپتال کے چار ،پنجا ب انسٹیٹیوٹ کاآ ف کارڈیالوجی کا ایک تھیٹر  مجموعی طور پر 10 آپریشن تھیٹرزکوآلودہ قرار دے کر ان میں سرجری رکوا دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہیلتھ کیئر کمیشن نے 5ہسپتالوں کے 23 آپریشن تھیٹرز بند کیے گئے تھے۔

ہسپتالوں میں جناح ہسپتال ،ایوی سینا،پی آئی سی، شیخ زید، گورنمنٹ سیدمٹھا، انمول اورباجوہ ہسپتال شاہدرہ، رحمت اللعالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سوشل سکیورٹی شامل ہیں۔ شہریوں  کا کہنا ہےکہ حکومت کو چاہیے کہ  روڈ اور انڈر پاس بنانے  کے علاوہ  صحت ، تعلیم اور دیگر اہم شعبہ جات  پر بھی توجہ دی جائے۔

مزیدخبریں