خواجہ سعدرفیق کا چوہدری آس محمد سے ان کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

14 Jan, 2018 | 07:31 PM

 (راؤدلشاد): وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے این اے ایک پچس کے علاقہ چوہنگ خوردمیں مصروف دن گزارا، لیگی رہنماوں کے گھروں میں جاکرانکے پیاروں کی وفات پراظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیراحمدکے ہمراہ این اے ایک پچس کے علاقہ چوہنگ خورد میں مصروف دن گزارا، لیگی رہنماوں کے گھروں میں جاکرانکے پیاروں کی وفات پر اظہار افسوس کیا جبکہ مرحومین کے درجات کی بلندی اورمغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نےلیگی رہنماچودھری آس محمد اورلیگی کارکن ملک یونس سے انکی والدہ کی وفات جبکہ چودھری اسحاق گجر سےانکے بھائی کی وفات پراظہار افسوس کیا۔ خواجہ سعدرفیق نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرممبروالٹن کنٹونمنٹ بورڈمیاں فقیرحسین، ڈاکٹر شوکت علی، محمد اکرم بھٹی، حاجی دن محمد، چودھری ظفر گجر، محمد مالک ٹھیکیدار، میاں بشیر، میاں امجد، میاں بابر، غلام قادر سمیت دیگر موجود تھے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں