ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسچن کمیونٹی اورسول سوسائٹی نے قصور واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

کرسچن کمیونٹی اورسول سوسائٹی نے قصور واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: کرسچن کمیونٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے قصور واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ننھی زینب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڑے پُل کے علاقے میں سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ قصورکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ معصوم زینب کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت معصوم زینب کے ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قاتلوں کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے۔

کرسچن کمیونٹی نے لبرٹی چوک میں  احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین  نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے  زینب کے قاتلوں کو  جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہاکہ درندہ صفت ملزموں کو چوک میں پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس قسم کی زیادتی کا نہ  سوچے۔

مزید دیکھیے: