رمل دلدار: شاہی قلعے میں منعقدہ چلڈرن لیٹریچر فیسٹول کے دوسرے اور آخری روز بھی بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کی بنائی ہوئی پینٹگز اور ماڈلز کو نمائش میں ڈسپلے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہی قلعہ دیوان عام باغ میں چلڈرن لیٹریچر فیسٹول کے دوسرے روز بچوں کے لیے مختلف سٹالز پر کہانیاں سنانے کے سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مٹی کے برتن بناتا کمہار بچوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
ٹوٹ بٹوٹ جیسی خوبصورت کہانی کو ڈرامائی تشکیل دی گئی، جسے بچوں نے خوب سراہا۔ پینٹنگز ، پپٹ شو ، خاکوں میں رنگ بھرنا اور لڈو گیم نے بچوں کے فیسٹیول میں چار چاند لگا دیئے۔ دوسری جانب بچوں نے ثقافتی لباس پہن کر خوبصورت پرفارمنسز بھی پیش کیں۔ تقریب میں بچوں کی بنائی ہوئی پینٹگز اور ماڈلز کو نمائش میں ڈسپلے کیا گیا۔