حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے،فیصلہ انتخابات میں عوام کریں گے: نواز شریف

14 Jan, 2018 | 06:05 PM

علی اکبر: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ حکومت عوامی کی خدمت کا مشن جاری رکھے، فیصلہ عام انتخابات میں عوام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرا فارم ہاؤس میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سلمان شہباز اور شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو سانحہ قصور کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ بھی کیا گیا۔ ملاقات میں 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج اور ن لیگ کی جانب سے جلسوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ زینب کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتجاج کی سیاست کوعوام مسترد کر چکے ہیں ۔ احتجاج اور دھرنوں نے ملک کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں