پاکستان اکیڈمی آف فیملی فیزیشنز کی جانب سے 3 روزہ ورکشاپ کا انعقاد

14 Jan, 2018 | 05:58 PM

( سٹی42):پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کی جانب سے تین روزہ کانفرنس کا آخری روز ۔ ماہر ڈاکٹرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔رکشاپ میں ماہر ڈاکٹرز نے اپنے متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے نئے طریقہ علاج کے بارے میں آگاہی لیکچر دیئے۔

پاکستان اکیڈمی آف فیملی فیزیشنز کی جانب سے تین روزہ کانفرنس اور ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کے آخری روز بھی ماہر ڈاکٹر کی جانب سے نئے سال کے حوالے سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے آگاہی لیکچر دیئے گئے۔ ورکشاپ میں ماہر ڈاکٹرز نے اپنے متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے نئے طریقہ علاج کے بارے میں آگاہی لیکچر دیئے۔

لاہور اور پاکستان بھر کے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر بلال بن یونس،ڈاکٹر محمود علی ملک،پروفیسر نواز انجم اور پروفیسر شیلہ انورنے لیکچر دیئے۔۔کانفرس میں ڈاکٹر طارق میاں، ڈاکٹر سعید احمد،ڈاکٹر طاہر چوہدری، ڈاکٹر محمد زبیر فیصل،ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں