وقارگمان: چندرائے روڈ پر پہلے حاجی رفیق گجر میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف ٹیموں کے نامور کبڈی کھلاڑیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرکبڈی کلب لاہور کے زیر اہتمام رفیق گجر میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا۔ کبڈی میچ میں گجرکبڈی کلب، سادھوکی کبڈی کلب، خانکے کبڈی کلب اور گرین ٹاون کبڈی کلب نے حصہ لیا۔
اس موقع پر چوہدری ادریس گجر، چوہدری سلیم لادھی، چوہدری شہزادگجر، سمیت دیگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کبڈی ٹورنامنٹ میں نامور کھلاڑیوں نے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔