سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، صرافہ بازاروں کی رونقیں ماند پڑ گئی

14 Jan, 2018 | 05:14 PM

خان شہزاد: شہر کے صرافہ بازاروں میں آٹھ روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ1 ہزار روپے اضافہ،  خالص 24 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 8 روز کے دوران 1 ہزار روپے بڑھ کر خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 57 ہزار700 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 22قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی خریداری کا رجحان غالب ہے۔ جس کے باعث عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتیں بڑھیں۔

حاجی افضل نےواضح کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے صرافہ بازاروں کی رونقیں مانند کردی ہیں۔

مزیدخبریں