ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ کے اعزاز میں یو ایس اپیرل فیکٹری میں ناشتہ کا اہتمام

وفاقی وزیر داخلہ کے اعزاز میں یو ایس اپیرل فیکٹری میں ناشتہ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے اعزاز میں یو ایس اپیرل گارمنٹس فیکٹری میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گارمنٹس انڈسٹری روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈیفنس روڈ پر واقع یو ایس اپیرل گارمنٹس میں احسن اقبال کے اعزاز میں دئیے گئے ناشتے میں سی ای او یو ایس اپیرل میاں احسان، ممبر بورڈ آف گورنر نعیم بٹ سمیت دیگر بورڈ آف گورنر اور عہدیدارن نے شرکت کی۔. ناشتہ کے موقع پر سی اوی او یو ایس اپیرل کی جانب سے احسن اقبال کو گارمنٹس انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں گارمنٹس انڈسٹری میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔