سوبایل نوخیز: جامع مسجد الفاروق میں حضرت عبدالقادر جیلانی کے عرس کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق حضرت عبدالقادر جیلانی کے عرس کے موقع پر محمد فیض اللہ کی زیر صدارت جامع مسجدالفاروق میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر عاشقان رسول کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نعت خوانی کے ساتھ ساتھ ثنا اور ذکر بھی کیا گیا۔ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔