ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل نائن کے شایانِ شان انتظامات، محسن نقوی ایونٹ کو یادگار بنانے کے لئے سرگرم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی  اپنی حکومت کے آخری دنوں میں پاکستان سپر لیگ کے پنجاب میں ہونے والے میچوں کے شاندار انعقاد کے لئے سرگرم ہو گئے۔ سید محسن رضا نقوی نے پی ایس ایل 9 کے میچوں کے لئے   کرکٹ کے  شائقین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنےکے لئے  شاندار انتظامات اور  میچوں کے دوران فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ وہ خود تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ 

  محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے میچوں کا آغاز 17فروری سے ہو رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیمز میں آنے والے شہریوں کے لئے  اور کھل دکھانے کے لئے آنے  والے مہمان کھلاڑیوں کے لئے تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر ہونا چاہیے۔

  محسن نقوی نے ہدایت کی کہ میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی جائے۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم ہونا چاہیے۔ شہریوں کو میڈیا کے ذریعے متبادل روٹس سے بروقت آگاہ کیاجائے۔ متعلقہ ادارے اورمحکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نائن جتنا بڑا ایونٹ ہے اس کے شانِ شان انتظامات ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین اور پی ایس ایل ٹیموں کے مداحوں کو  پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

محسن نقوی کرکٹ میوزیم کی خراب حالت دیکھ کر برہم ہو گئے، فوراً اپ گریڈ کرنے کا حکم دیدیا

  محسن نقوی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وزٹ کے لئے  پہنچ گئے۔ انہوں نے  اکیڈمی کی تزئین وآرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قائم کرکٹ میوزیم کا بھی وزٹ کیا۔ محسن نقوی کرکٹ میوزیم کی بری حالت دیکھ کر برہم ہو گئے۔ انہوں نے میوزیم میں انتظامات کی خراب حالت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ٹورنامنٹ جیتنے پر ملنے والی بیش بہا ٹرافیوں اور دیگر انعامات کو اس طرح خراب حالت میں رکھنا کسی صورت مناسب نہیں۔ عالمی ٹورنامنٹس کی ٹرافیاں اور دیگر انعامات ایک اثاثہ اور شائقین کرکٹ کیلئے یہ انتہائی دلچسپی کا باعث ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ  کرکٹ میوزیم کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کرکٹ میوزیم میں موجود قیمتی اثاثوں اور نادر اشیا کو  بین الاقوامی معیار کے مطابق  بہترین طریقہ سے رکھنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے، جو اس وقت پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں، کرکٹ میوزیم کو کشادہ اور مناسب جگہ منتقل کرنے سے متعلق پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا۔
 چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی سلمان نصیر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان سپرلیگ کے میچوں کی ہائی پروفائل سکیورٹی کے انتظامات

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان سپر لیگ9 کیلئے ہائی پروفائل سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے دوران 16ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پی ایس ایل میچوں کی سکیورٹی کے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ  لاہور۔ راولپنڈی اور ملتان میں میچوں کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔

  لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل نائن کے میچوں کے لیے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او۔کمشنر لاہور، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی۔ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشن،سی ٹی او لاہوراور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شریک تھے۔

ملتان اور راولپنڈی کے کمشنرز، آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے