طیب سیف: وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف اور نفرت پھیلانے والے پروپیگنڈا میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لئے علمیہ خان کو طلبی کا ایک اور نوٹس پہنچا دیا۔
ایف آئی اے ٹیم نے نوٹس علیمہ خان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا گیا اور نوٹس وصول کرنے والے شخص مصطفیٰ کی نوٹس وصول کرتے ہوئے تصویر بھی بنائی۔
ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر انویسٹی گیشن اعجاز احمد شیخ نے علیمہ خان کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ میں 16 فروری کو صبح 11 بجےطلب کیا ہے۔ ان پر انٹر نیٹ اور پرنٹ میڈیا کے زریعہ پر ریاست مخالف اور نفرت پھیلانے اور اداروں کو میلائن کرنے اور پاکستان آرمی اور عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے والا مواد پھیلانے کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
علیمہ خان کو نوٹس ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔