شیر افضل مروت کامیڈین ہے، فیصل کریم کنڈی کی سخت تنقید

14 Feb, 2024 | 07:13 PM

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کاری کی کمیٹی کے سینئیر رکن فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شیرافضل مروت کامیڈی شو تو کرسکتے ہیں،سنجیدہ سیاستدان نہیں بن سکتے، ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں،  پی ٹی آئی والوں کوپتہ چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی۔ شیر افضل مروت کامیڈین ہے، فیصل کریم کنڈی کی سخت تنقید

شیر افضل کے  ایک بیان پر صحافیوں کی جانب سے رائے معلوم کرنے کے لئے رابطہ کئے جانے پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان  پیپلز پارٹی کے متعلق  پی ٹی آئی کو اگر پارٹی کی سطح پر کوئی  مؤقف دینا ہے تو کسی سنجیدہ شخص سے دلوائیں، میں شیر افضل خان مروت کو سنجیدہ شخص نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے، ایک ایسا شخص جس کی سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں اس کے ذریعہ رابطہ کیوں کرتے۔

 آصف زرداری کل رات پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے، شیر افضل مروت  نے اپنے ایک بیان مین دعویٰ کیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کل رات ان سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ زمینی صورتحال یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کل ہی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے کئی سینئیر ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی کی جانب سے اب تک پی ٹی آئی کی قیادت سے کسی بھی سطح پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سر دست کسی رابطہ کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 
 فیصل کرم کنڈی نے  کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے شہبازشریف کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے،تو پھر پی ٹی آئی سے رابطہ کیوں اور کس لیےکریں،شیر افضل مروت کا دعویٰ بچکانہ اور غیر سنجیدہ ہے
فیصل کریم کنڈی نے شیر افضل کے غیر سنجیدہ رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کہتے ہیں 160 سیٹیں ہیں، کبھی کہتے ہیں 170 سیٹیں ہیں۔ ہوا میں باتیں کرتے ہیں،انہیں خود بھی نہیں پتہ کتنی سیٹیں ہیں۔

مزیدخبریں