ویب ڈیسک : ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 32 پیسے کا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوکر 281.59 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.18 روپے سستا ہوکر 301.17 روپے، برطانوی پاونڈ 1.16 روپے کمی کے بعد 353.72 روپے، امارتی درہم 9 پیسے کمی سے 76.75 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 74.95 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 31 پیسے کا تھا۔