عثمان خان:آٹھ فروری کے عام انتخابات میں جمعیت علما اسلام کی بدترین پرفارمنس کے بعد جمعیت کی مجلسِ عاملہ نے عام انتخابات کو "مسترد کر دیا"۔ ان انتخابات میں جمعیت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ان کے صاحبزادے اور جمعیت کے نائب امیر سمیت بہت سے امیدوار کامیاب نہیں ہو سکے۔
مولانا فضل الرحمان نے آج شام جمعیت کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی اور کہا کہ "لگتا ہے اب فیصلے ایوان میں نہیں, میدان میں ہوں گے"انہوں نے 8 فروری 2023 کے انتخابات کو "مسترد کر دیا"۔ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دو روز جاری رہا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ "ان نتائج نے 2018 کے نتائج کا بھی ریکارڈ توڑ دیا" انہوں نے الزام لگایا کہ "الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے تابع رہی ہے" مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابات کے انعقاد کے دعوےکو مسترد کرتے ہیں۔