در نایاب : نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، رواں ہفتے لاہوریوں کو ایک کے بعد ایک ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی خوشخبری ملے گی۔
کل سال ہا سال سے رکے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا افتتاح شیڈول کردیا گیا، ساتھ ہی 9 سال سے منتظر ایل ڈی اے سٹی کے ایف بلاک میں 742 الاٹیوں کو قبضہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جمعہ کے روز بند روڈ ایکسیس کاریڈور کے پیکج ون کو ٹریفک کے لئے کھولنے کا پلان مرتب کیا جارہا ہے۔ رنگ روڈ کی تکمیل سے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ ایس ایل تھری مکمل ہوجائے گی۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی کی شب و روز محنت سے رنگ روڈ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جارہی ہے۔ نیازی چوک سے بند روڈ تین اعشاریہ آٹھ کلومیٹر طویل پیکج ون کو بھی رواں ہفتے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلی آفس نے تینوں منصوبوں کے افتتاحی شیڈول کی کنفرمیشن دے دی۔