ویڈیو: اداکار دھرمیندرا کا پاکستانی اداکار احسن خان کے نام پیار بھرا پیغام

14 Feb, 2024 | 01:53 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بھارت کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا نے پاکستانی اداکار احسن خان کے نام محبت بھرا پیغام دیا۔

اداکار احسن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر بھارت کے سینئر اداکار دھرمیندرا کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار نے احسن خان کے لیے محبت بھرا پیغام دیا۔

دھرمیندرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیارے احسن خان، آپ سب میرے اپنے ہیں، میں کبھی آپ لوگوں کو غیر نہیں سمجھتا، سب پیارے لوگ ہیں، آرٹسٹ تو جذباتی ہوتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں تمہاری یہ مقبولیت مزید بڑھے، اپنے دوستوں کو اور اپنے گھر والوں کو میری طرف سے پیار دینا۔

اداکار احسن خان نے دھرمیندرا کی ویڈیو پر اپنےجذبات کا اظہار کیا اور انہیں شعلے فلم کے مشہور کریکٹر ویرو کےنام سے پکارا۔

مزیدخبریں