مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

14 Feb, 2024 | 12:51 PM

Ansa Awais

اشرف خان : مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی تجویز دیدی گئی۔

 ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں دو ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،خام تیل مہنگا ہونے سے ریفائیریز کی پیداواری لاگت  بڑھی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول 272.89 روپے سے بڑھا کر 274.89 روپے  جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے،ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 278.96 روپے سے بڑھا کر 287.96 روپے کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15 فروری کو کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ 31 جنوری 2024 کو بھی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا،پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

   قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے، لائٹ ڈیزل 178.23 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت معمولی کمی کے بعد 200 روپے 92 پیسے ہوگئی۔ 

مزیدخبریں