(علی رامے)نگران حکومت کا اہم اقدام ، پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو ڈھائی ارب روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دے دی ۔
لاہور سمیت پنجاب کی 437 مساجد اور 547 درباروں کے لیے یہ گرانٹ منظور کی گئی ،ڈھائی ارب روپے مساجد اور درباروں کی دیکھ بھال پر خرچ ہوں گے ۔
محکمہ اوقاف کے نان ڈویلپمنٹ سیکٹر میں بھی یہ گرانٹ استعمال ہو گی،نگران حکومت نے محکمہ اوقاف کو آئندہ سے ڈویلپمنٹ کی بجائے ناں ڈویلپمنٹ کی طرز پر فنڈ دینے کا بھی منظوری دی۔