کراچی: واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو ٹرک تلے کچلا گیا

14 Feb, 2024 | 11:35 AM

Ansa Awais

کراچی: ڈیفنس موڑ لائبریری کے قریب حادثے میں جاں بحق شخص مبینہ ڈاکو نکلا،ہلاک ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ ڈیفنس سیگنل پر واردات کر کے فرار ہو رہا تھا جو ٹرک سے کچلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ کے قریب مبینہ ملزم ٹرک سے کچلا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ٹرک کے نیچے چھپ گیا۔

ٹرک چلنے کے باعث ملزم زد میں آگیا،جاں بحق ملزم سے ایک پستول بھی برآمد ہواہے ، ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں