پی ایس ایل9 کے  آفیشل اینتھم ”کُھل کے کھیل“ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

14 Feb, 2024 | 11:03 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)  پی ایس ایل9 کے  آفیشل اینتھم”کُھل کے کھیل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

 اس گانے میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔  علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کیا۔

 یاد رہے کہ  پی ایس ایل میں ابتدائی تینوں سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے، 2017 میں ’’سیٹی بجے گی‘‘ والا اینتھم اب بھی سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

 پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔ 

مزیدخبریں