ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سردی کی شدت میں کمی،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

لاہور میں سردی کی شدت میں کمی،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا جس سے سردی کی شدت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر لاہور فضائی آلودگی کے نرغے میں ، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ٹرپل سینچری عبور کر گئی۔

 اس وقت لاہور 330 کی چھوتی بلندیوں کے ساتھ دنیا کے پہلے آلودہ شہروں کی فہرست میں سر فہرست ہے ، دوسری جانب سورج کی کرنوں میں تپش محسوس کی جانے لگی سردی کا احساس کم ہو گیا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر لاہور میں ،ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 330 ریکارڈ،پاکستان کا شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ فیز 8 ڈی ایچ اے 369, یو ایس قونصلیٹ 362,سید مراتب علی روڈ 359, اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

 شہر میں ہوائیں  دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگیں ،کم سے کم درجہ حرارت 8اور زیادہ سے زیادہ 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا ،آئندہ دو روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔