ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹرویز کھول دی گئیں

حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹرویز کھول دی گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)سموگ کے باعث بند موٹروےایم 2 لاہور سے شیخوپورہ موٹروے ایم 11 لاہور سیالکوٹ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق سموگ کے باعث بند موٹروےایم 2 لاہور سے شیخوپورہ موٹروے ایم11 لاہور سیالکوٹ کئی گھنٹوں بعد بحال کر دی گئی ,ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے,قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا۔روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔