محکمہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء اللہ کو ا راضی کیس میں کلیئر کردیا

14 Feb, 2023 | 08:46 PM

Imran Fayyaz

 ویب ڈیسک : محکمہ اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو اراضی کیس میں کلیئر کر دیا . 

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  اور ان کی اہلیہ کو کلین چٹ مل گئی ,ضلع کونسل چکوال کے تین افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی گئی ۔ سابق رجسٹرار کلر کہار مقبول حسین،شبیر احمد،شیر علی نے خلاف ضابطہ رجسٹریاں کی،اینٹی کرپشن رپورٹ تین رکنی جے آئی ٹی کو رانا ثناء اللہ کیخلاف ٹھوس شواہد نہ مل سکے ۔رانا ثناء اللہ پر کم رجسٹری فیس ادا کرنے کا بھی الزام ثابت نہ ہوا ,اینٹی کرپشن نے ڈراپ آرڈر روالپنڈی ریجن کو بھجوا دیا۔

مزیدخبریں