(ویب ڈیسک): وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ،اجلاس میں معیشت سے متعلق اہم فیصلے کیے گیے ۔ وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ٹیکسوں سے متعلق آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا،اس حوالے سے وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ٹیکسز سے متعلق فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بجلی بلز معاف کرنے کی منظوری دیدی، بجلی بلز معافی کی مد میں10 ارب34 کروڑ روپے کی سبسڈی منظو ر،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔
سیلاب زدہ علاقوں کیلئے اگست اورستمبر2022 کے بلز معاف کئے گئے ،بجلی بلز معافی کا اطلاق300 یونٹس تک والے صارفین پر ہوگا، حکومت نے 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے ٹیکسز اور آئی ایم ایف کے پروگرام پر پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی، نئے ٹیکسز کے حوالے سے فنانس بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔وزیر خزانہ کی آج ہونے والی پرس کانفرنس ملتوی کردی گئی ۔