سونا مزیدسستا،قیمت میں بڑی کمی

14 Feb, 2023 | 05:38 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں کمی،ڈالر سستا ہونے پر سونا بھی مزید سستا ہو گیا۔
(ویب ڈیسک)ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 95 ہزار 900 روپے تک گرگیا ،10 گرام سونا 1457 روپے کمی سے 1 لاکھ 67 ہزار 953 روپے پر آگئی ۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 2130 روپے پر برقرار رہی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستاہوکر 1855 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی،انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوگیا، کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز جوں ہی کاروبار شروع ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر 44پیسے سستا ہوگیا ،آہستہ آہستہ 94 پیسے قدر کم ہوگئی ۔

  انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے سے کم ہوکر 272 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 288 روپے پر برقرار، برطانوی پاونڈ 325 روپے پر ہی برقرار ،اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 75 روپے اور سعودی ریال 72 روپے پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں