سابق حکومت کا لاہور کے اہم منصوبوں کیساتھ کھلواڑ

14 Feb, 2023 | 04:06 PM

(درنایاب) سابق  حکومت کا لاہور کے اہم منصوبوں کیساتھ کھلواڑ ، پرویزالٰہی کے دور حکومت میں عجلت میں شروع کئے گئے بغیر منظوری دو منصوبے رول بیک ہوگئے۔

لاہور شہر میں ٹی جنکشن گلشن راوی انڈر پاس توسیع منصوبہ رول بیک ہوگیا ہے،  طلعت پارک بابوصابوانڈر پاس کا منصوبہ بھی رول بیک کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویزالہیٰ حکومت نے دونوں منصوبوں کے فنڈز کی منظوری کابینہ سے نہیں لی تھی۔

گلشن راوی ٹی جنکشن منصوبہ چار ارب کی لاگت سے تعمیر ہونا تھا،  پرویزالہی نے بطور وزیراعلی حکومت جانے سے کچھ روز قبل سنگ بنیاد رکھ دیا، طلعت پارک منصوبہ ایک ارب کی لاگت سے شروع ہونا تھا،  دونوں منصوبوں کے فنڈز کی منظوری نہ ہونے سے آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔ 

مزیدخبریں