ویب ڈیسک:اسمارٹ فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال آنکھوں کے لیے صحیح نہیں، بالخصوص رات کے وقت اندھیرے میں دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرنا بینائی سے محرومی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک 30 سالہ خاتون تقریباً ڈیڑھ سال تک اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے کے باعث اندھے پن کا شکار ہو گئی۔نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کے مطابق مذکورہ بیوٹیشن خاتون نے اپنے معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے نوکری چھوڑ دی لیکن اس کے ساتھ ہی وہ رات گئے تک موبائل فون استعمال کرنے کی عادی ہو گئیں۔
2. There were moments when she could not see anything for several seconds. This occurred mostly at nights when she got up to use washroom. She was evaluated by an #eye specialist and detailed evaluation was found to be normal.
— Dr Sudhir Kumar MD DM???????? (@hyderabaddoctor) February 6, 2023
She was referred to rule out neurological causes.
خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خاتون کئی سیکنڈز تک کچھ نہیں دیکھ پاتیں، بالخصوص رات کے وقت جب سوتے ہوئے سے جاگیں تو انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
ڈاکٹروں کے مطابق خاتون میں اسمارٹ فون ویژن سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے، جو کمپیوٹر، اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ جیسے آلات کے طویل استعمال سے پیدا ہوتا ہے، اس کے باعث انہیں اندھے پن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
5. I did not order any investigations nor did I prescribe any medicines (even though Manju requested, as she was anxious). I counseled her about the possible cause for her vision impairment and suggested her to minimize the use of smartphone. #MedTwitter #NeuroTwitter
— Dr Sudhir Kumar MD DM???????? (@hyderabaddoctor) February 6, 2023
بروقت تشخیص کے باعث خاتون کو دوائیوں کے ساتھ اسکرین ٹائم کم کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد وہ اپنی بینائی بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ماہرینِ صحت کی جانب سے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل ڈیوائسز کی اسکرین کو زیادہ دیر تک دیکھنے سے گریز کریں۔ماہرینِ صحت کے مطابق ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈز کا وقفہ ضروری ہے بصورتِ دیگر بینائی ضائع ہو سکتی ہے۔