ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے، مریم نواز

پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے، مریم نواز
کیپشن: maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے۔

لاہور میں ن لیگ کی نوجوان قیادت سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کا کوئی معاشی پلان نہیں، انہوں نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھ دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے جھوٹے بیانیے کا ہمیں جواب دینا پڑتا ہے، لانگ مارچ ملک اور عوام کے لیے نہیں تھا، آپ بتائیں کے آج ملکی معیشت کا کیا حال ہے۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ وہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر فرار ہوگیا، موجودہ معاشی صورتحال میں ہم نئی نوکریاں نہیں نکال سکتے۔مریم نواز نے کہا کہ ان کی سیاست دیکھ لیں، جھوٹا بندہ کبھی سچ نہیں بول سکتا، سائفر کا معاملہ فراڈ کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے کی وجہ سے لوگوں کو غیر ملکی ایجنٹ کہا گیا، آپ نے امریکا اور مغربی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کیوں خراب کیے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ شخص پہلے کہتا تھا قمر جاوید باجوہ نے جتنی میری مدد کی کسی اور نے نہیں کی، آج کہتا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے میری حکومت گرائی۔ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ آج جنرل قمر جاوید باجوہ گھر چلے گئے تو آپ نے انہیں نشانے پر رکھ لیا، حکومت جانے کے بعد بھی آپ قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کرتے رہے، اس کو کوئی نا کوئی بیساکھی چاہیے ہوتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مخالف سیاسی قوتوں کے خلاف منظم مہم چلائی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ میں آج ڈیم والے بابا جی ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہی ہوں، اللّٰہ کی شان کہ نواز شریف کو برا کہنے والے ایک دوسرے کو میر جعفر اور میر صادق کہہ رہے ہیں۔