یونیورسٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد ہلاک

14 Feb, 2023 | 01:34 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی میں مسلح شخص نے کیمپس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ 

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مسلح شخص نے مشی گن کی اسٹیٹ یونیورسٹی کی اکیڈمک اور یونین بلڈنگ میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کو حملہ آور کی گولی لگی لاش بھی کیمپس سے مل گئی۔

مسلح شخص نے یونیورسٹی میں داخل ہوتے وقت ماسک پہنا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اس کی شکل نظر نہیں آرہی ہے۔ مسلح شخص کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش میں گولی کا نشان اس کی اپنی پستول کا ہے۔ ممکنہ طور پر حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ حملہ آور ایک 43 سالہ سیاہ فام شخص ہے۔

تاحال حملے کی وجہ کی تعین نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ میں 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اسی ماہ ایک اور واقعے میں نسل پرست سفید فام شخص نے سیاہ فام افراد پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کردیا تھا

مزیدخبریں