ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع

لاہور ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے ماسٹر پلان 2050  کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے لاہور ماسٹر پلان کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل یا لوکل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی اور ماسٹرپلان کے جائزے کے لیے بین الاقوامی ماہرین سے رائے لینے کی تجویز بھی دی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ 2050 تک کا پلان ہے جو شہریوں پر اثر انداز ہوگا، افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ کھیت کھلیان ختم کرکے راتوں رات سوسائٹیاں بنادی جاتی ہیں، شاندار سبز کھیتوں کو ختم کرکے ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائی جارہی ہیں، کسانوں سے زمین چھین کر اکانومی کو نقصان پہچایا جارہا ہے، پہلے کہتا تھا کہ یہ ہمارے مستقبل کا معاملہ ہے لیکن آج جو آلودگی کی صورتحال ہے اس میں ہماری اور بچوں کی بقاخطرے میں پڑگئی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو آئندہ سماعت پر تجویز پرعملدرآمد سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔