ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم پاکستان میں پھر اختلافات پیدا ہونا شروع ہوگئے

ایم کیو ایم پاکستان میں پھر اختلافات پیدا ہونا شروع ہوگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے ملک میں موجود تمام گروپوں میں انضمام کے بعد ایک بار پھر اختلافات پیدا ہونا شروع ہوگئے۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے کچھ سینئر رہنماؤں نے ماضی میں ایم کیو ایم کے خلاف سخت بیان بازی اور مہاجر وجود کو دفن کرنے جیسے بیانات دینے والے رہنماؤں کو ایم کیو ایم میں واپسی کے ساتھ اعلیٰ عہدے دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق مئیر کراچی وسیم اختر، سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن سمیت چند دیگر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی پارٹی کے کئی فیصلوں پر ناخوش دکھائی دے رہے ہیں جس وجہ سے ان رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ان میں شامل بعض لیڈر پی پی کی صوبائی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی سندھ کے ایک صوبائی وزیر کے گھر پر دو سے تین ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔