شادی کرنے والے جوڑوں کیلئے انتہائی سخت وارننگ

14 Feb, 2023 | 10:16 AM

ویب ڈیسک: آسڑیلیا کے محقیقین نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر شادی کرنے والے جوڑوں کیلئے انتہائی سخت وارننگ جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے محقیقین نے ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ویلنٹائنز ڈے پر شادی کرنے والوں کی ایک سال کے اندر طلاق ہوجانے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے۔11 لاکھ شادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جن میں سے 6 فیصد ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھیں۔

محقیقین کے مطابق دونوں طرح کی شادیوں اور میاں بیوی کے تعلقات کا تجزیہ کر کے نتائج مرتب کیے گئےجن سے معلوم ہوا کہ سال کے باقی دنوں میں ہونے والی شادیوں کی نسبت ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں میں طلاق کی شرح 37 فیصد زیادہ تھی۔

تحقیق کے بعد نوجوان جوڑوں کو ہدایت کی گئی کہ کبھی بھی ویلنٹائنز ڈے پر شادی نہ کریں کیونکہ اس روز ہونے والی شادی کے بہت جلد خاتمے سے دوچار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں