(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار شریاس تالپڑے نے اپنی فلم ’کمال، دھمال،مالامال‘ میں ہندوؤں کے بھگوان کے نام کی بے ادبی پر معافی مانگی ہے۔
اداکار کی 2012 کی فلم کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے ایک کرسچن کا کردار ادا کیا تھا۔وائرل فلمی سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شریاس تالپڑے ایک ویگن کو پاؤں سے روکتے ہیں اور ان کا پیر ہندوؤں کے مقدس نام ’اوم‘ پر جاتا ہے۔
Apologies ???? https://t.co/zEKBEN92qY pic.twitter.com/jr6w3Mku6n
— Shreyas Talpade (@shreyastalpade1) February 13, 2023
ٹویٹر صارفین کلپ کو شیئر کرکے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ شریاس نے ہندو مذہب کی توہین کی ہے اور اپنا پیر ’اوم‘ کے اسٹیکر پر رکھا ہے۔شریاس تالپڑے نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ سارا سین بے خیالی میں ہوا ہے، ہمارا مذہبی مقدسات کی توہین کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
— Gems of Bollywood Fan (@FilmyKhichdii) February 12, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس کی صفائی پیش نہیں کررہا، مجھے یہ دیکھنا چاہئے تھا اور اپنے ڈائریکٹر کو بتانا چاہئے تھا، آئندہ میں کسی کے جذبات مجروح نہیں کروں گا اور ایسی غلطی نہیں کروں گا۔