ویلنٹائن ڈے ؛ دل کی شکل کا جزیرہ فروخت کیلئے پیش، قیمت کیا ہے؟

14 Feb, 2023 | 08:17 AM

ویب ڈیسک:آج ویلنٹائن ڈے ہے، یہ محبت کرنےوالوں کے لیے ایک مخصوص دن ہے جو ہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دل کی شکل کے  ایک جزیرے کا کچھ حصہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ اگرآپ ویلنٹائن ڈے کو منانے والوں میں سے ہیں اور آپ کے پاس اضافی ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ آپ دل کی شکل کے ایک جزیرے کا ایک حصہ خرید سکتے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق یہ جزیرہ یورپی ملک کرویشیا میں ہے جس کا کچھ حصہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ دل کی شکل والے اس جزیرے کا نام Galesnjak ہے،اس جزیرے کا کل رقبہ ایک لاکھ 42 ہزار مربع میٹر ہےجس میں سے تقریباً 40 ہزار مربع میٹر کا حصہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، اس کی قیمت ساڑھے 18 ملین ڈالرز( یعنی  تقریباً 5 ارب پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس جزیرے پر سیاحوں کی جانب سے ہر سال 10 لاکھ سے زیادہ تصاویر لی جاتی ہیں۔ حالانکہ اس جزیرے میں نہ کوئی ہوٹل ہے اور نہ ہی کوئی ریستوران، پھر بھی دنیا بھر کے بڑی سے  بڑی شخصیات میں یہ جزیرہ بہت مقبول ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ بے ونس نے اپنی اُنتالیس ویں سالگرہ اسی جزیرے پر منائی، اس کے علاوہ گزشتہ  سال امریکی باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن اور ایمازون کے مالک جیف بیزوز نے  بھی یہاں کی سیر کی۔

رپورٹس کے مطابق 2019 میں سائنسدانوں نے یہاں سات ہزار سال پرانے انسانی باقیات دریافت کیے تھے۔

مزیدخبریں