ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 16.6 فیصد سے 124 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، 50 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

100کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت میں 16.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور 100 کیوبک میٹر گیس کی قیمت 300 روپے سے بڑھا کر 350 روپے ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 200 کیو بک میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت میں 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور 200 کیو بک میٹر گیس استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے قیمت 553 سے بڑھا کر 730 روپے ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو، کمرشل، پاور سیکٹر، کھاد، سیمنٹ انڈسٹری اور سی این جی سمیت تمام شعبوں کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔