پی ایس ایل 8 : قلندرز نے سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

14 Feb, 2023 | 12:48 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے دی۔  

 تفصیلات کے مطابق 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان  سلطانز  کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر174 رنز  بناسکی، کپتان محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے  گئے پہلے میچ میں لاہور کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود 100 کے مجموعے پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔دوسری جانب محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 75 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 61 کے مجموعی اسکور  پر طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ملتان سلطانز کو 26 گیندوں پر 42 رنز درکار ہیں اور ڈیوڈ ملز کے ساتھ کیرون پولارڈ وکٹ پر موجود ہیں۔فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی اسکور کی اور وہ 66 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے جبکہ شائی ہوپ 19 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سین طلعت 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں