(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک کا غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ٹک ٹاک نے پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کردیں، 93 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہٹا دیا گیا، 95 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی شکایت پر ہٹایا گیا۔
ٹک ٹاک کا غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ٹک ٹاک نے پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کردیں۔93 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہٹا دیا گیا۔95 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی شکایت پر ہٹایا گیا۔سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ 19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔
دنیا بھر میں کمیونٹی گلائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کیں۔بلاک کی گئی 88 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا۔غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر ہے۔ہٹائی گئی ویڈیوز 73 فیصد ہراسانی سے تعلق رکھتی تھیں۔72 فیصد ویڈیوز نفرت انگیز رویے پر مبنی تھیں۔