ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاپرواہی کی انتہا،ایک سال تک لاش دفنائی نہ جا سکی

Childs dead body,could not be burry
کیپشن: Ambulance file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ، کویت میں ہسپتال نے ایک سال سے زیادہ مدت  تک بچے کی لاش سردخانے میں رکھ چھوڑی۔

 تفصیلات کے مطابق کویت  کے علاقے الفراوانیہ  کے  ایک خاندان نے نجی ہسپتال کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بچہ گزشتہ 13 ماہ سے ہسپتال کے مردہ خانے میں ہے جس کی  تدفین نہیں ہوئی۔

بچے کے والد کے مطابق انہیں اتفاقیہ طور پر معلوم ہوا کہ ہمارا بچہ ابھی تک مردہ خانے میں ہے۔13 ماہ پہلے انکی اہلیہ کے ہاں مردہ بچہ ہوا۔ کورونا کے باعث کرفیو  لگا ہوا تھا لہذا ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے  میت آپ کو نہیں دے سکتے تاہم خود ہی تدفین کردیں گے۔
اب 13 ماہ گزرنے کے بعد معلوم ہوا بچے کی ابھی تک تدفین نہیں ہوئی اور اس کی لاش ہسپتال کے مردہ خانے میں ہے۔جب ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ ہوا تو انہوں نے  کہا کہ ہم معذرت چاہتے ہیں کہ بچے کی تدفین کرنا بھول گئے۔