زین مدنی:بھارتی کامیڈی پنجابی فلم آجا میکسیکو چلئے کو لاہور میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی۔
وفاقی اطلاعات و ثقافت وزارت نے بھارتی کامیڈی پنجابی فلم آجا میکسیکو چلئے کو این اوسی جاری کردیا ۔فلم میں بھارتی اداکار ایمی ورک کے ہمراہ اداکار ناصر چنیوٹی اور ظفر ی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ، فلم پچیس فروری کو بشرط سنسر لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی، فلم کے حقوق اور این اوسی ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کئے ہیں۔